ٹھنڈی ہواؤں سے موسم سرماکا آغاز لنڈا بازاروں کی رونقیں بحال ہو گئیں جمعرات کی شب معمولی بارش کے بعد جمعہ اور گزشتہ روز دن بھر آسمان پر چھائے کالے بادلوں اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو مزید سرد کر دیا ۔
سردی کی وجہ سے جی ٹی روڈنگار پھاٹک سے کچی مجاہد پورہ ریلوے پھاٹک تک ریلوے لائن کے اطراف ،گوندلانوالہ ، سیالکوٹی اور شیرانوالہ باغ ریلوے پھاٹک کے قریب، پیپلز کالونی، گرجاکھ،رسول پورہ، باغبانپورہ سمیت شہر بھر میں متعدد مقامات پر لنڈا بازار سج گئے ہیں گرم کپڑوں کی خریداری سے لنڈا بازاروں کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں بازاروں میں لیدر سے مشابہت رکھنے والی جیکٹوں کے خریدار وں کا رش لگا ہوا ہے۔
Load/Hide Comments