پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ شہر میں ٹریفک کا جدید نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا. 2کروڑ50لاکھ کے اس منصوبہ کے تحت شہر کے اہم چوکوں میں ٹریفک سگنلز، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اورمختلف رنگوں سے روڈ مارکنگ ہو گی،پنجاب حکومت نے منظوری دے دی۔
ماسٹر پلان کی تیاری کیلئے 10لاکھ روپے جاری کر دیئے گئے ہیں جدیدٹریفک نظام کے تحت شہر کے اہم چوکوں میں ٹریفک سگنلز ان کے قریب ضروری لائننگ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور آپریشنل کیا جائیگا، غیر ضروری یوٹرن بند ،روڈ انجینئرنگ،آئی کیٹس سمیت دیگر تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ پنجاب حکومت نے ٹریفک مینجمنٹ کے ماسٹر پلان اور فزیبلٹی رپورٹ کیلئے ابتدائی مرحلے میں10لاکھ روپے جاری کر دیئے ہیں۔
Load/Hide Comments