گوجرانوالہ:کامونکی کے علاقہ میں بغیر اجازات چھٹی کرنے پر مدرسہ کے قاری کا طالب علم پر بدترین تشدد،مدرسہ کے قاری امجد سلطانی نے پائپوں کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا۔طالب علم احسان کا الزام
کامونکی کے علاقہ نیو سبزمنڈی میں بغیر اجازات چھٹی کرنے پر مدرسہ کے قاری کا طالب علم پروحشیانہ تشددبچے کے جسم کے مختلف حصوں میں تشدد کے واضع نشانات موجود ہیں متاثرہ طالب علم احسان نے الزام عاید کیا کہ مدرسہ کے قاری امجد سلطانی نے دوسرے بچوں کی مدد سے ایسے پائپوں کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایاجبکہ بچے کے والد کا کہنا تھا کہ چودہ سالہ احسان قاری امجد کے پاس قرآن کی تعلیم حاصل کرتا ہے اور آج جب بچہ گھر آیا تو اس سے چلا نہیں جا رہا تھا جب بچے سے پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ قاری امجد سلطانی نے چھٹی کرنے پر ایسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے دوسری طرف پولیس کی طرف سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی