ایف بی آر نے منصوبہ بندی کرلی، گوجرانوالہ ڈویژن میں کتنے لاکھ افراد سے ٹیکس وصول کیا جائے گا؟ تفصیلات جان لیں

گوجرانوالہ ڈویژن کی1 کروڑ61 لاکھ آبادی میں صرف85 ہزار سے زائدکاروباری افراد سالانہ ٹیکس ادا کر تے ہیں جبکہ ایف بی آر نے مزیدڈیڑھ لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے فہرست تیار کرلی گوجرانوالہ ڈویژن سے سالانہ 35 سے 40 ارب روپے ٹیکس ریونیو جمع کیا جارہا ہے
گوجرانوالہ ڈویژن کے چھ اضلاع میں70 فیصد طبقہ ٹیکس کی ادائیگی نہیں کرتا گوجرانوالہ ڈویژن میں ٹیکسز کی ادائیگی کرنے والے این ٹی این ہولڈرز کی تعداد2 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے لیکن صرف85 ہزار سے زائد این ٹی این ہولڈرز اپنے ذمہ واجبات کی ادائیگی اور ٹیکس ریٹرنز معمول کے مطابق جمع کروارہے ہیں جن میں صنعتی یونٹس ،سرکاری محکمہ جات کے ٹھیکیدار ،تاجر، ڈاکٹرز، انجینئرز، مختلف کمپنیوں کے ڈیلرز، نجی سکولوں و کالجز کے مالکان، ہسپتالوں کے مالکان، پراپرٹی ڈیلرز، ادویات کمپنیوں کے ڈیلرز، موبائل فون ڈیلرز، بڑے بیوٹی پارلرز، تجارتی مراکز میں فرنچائزز، کرنسی ایکسچینج مالکان سمیت زیادہ آمدن والے دیگر افراد شامل ہیں ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال میں صرف گوجرانوالہ کے سرکاری اداروں ،صنعتی یونٹس اورتجارتی مراکز سے 23 ارب93کروڑ 57 لاکھ 59 ہزار روپے کا ٹیکس وصول کیا
انکم ٹیکس کی مد میں 12 ارب 84 کروڑ 25 لاکھ 53 ہزار اور سیلز ٹیکس کی مد میں 11 ارب 9 کروڑ 32 لاکھ 6 ہزار روپے وصولیاں کی گئیں جبکہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 10 ارب 10 کروڑ 50 لاکھ 77 ہزار روپے کاریونیو جمع کیا گیا جبکہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بھی ضلع گوجرانوالہ سے 2 ارب36 لاکھ روپے کے قریب مختلف اداروں سے ٹیکس جمع کیامگر دونوں ادارے ایک ہی این ٹی این ہولڈرز اور کاروباری افراد سے ٹیکس وصول کررہے ہیں ذرائع کے مطابق آبادی کے تناسب سے 70 فیصد طبقہ سرکاری ٹیکسز کی ادائیگی نہیں کرتا جنہیں ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں