*محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ریجن بھر میں کرپٹ عناصر کےخلاف تابڑ توڑ کاروائیاں جاری!متعدد مقدمات درج!*
*1۔اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ،حراسا ں کر کے 8لاکھ روپے رشوت طلب کرنےوالے ، پولیس سب انسپکٹر ، جاوید اختر ، تھانہ نوشہرہ ورکاں کے خلاف مقدمہ درج*
*ملزم سب انسپکٹر ، جاوید اختر ، تھانہ نوشہرہ ورکاں ،کی دوران تعیناتی تھانے میں مختلف مقدماجات کے اندر رشوت وصول کرنااور مجرموں کی پشت پناہی اس کا وطیر ہ تھا۔*
*2۔ محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ضلع حافظہ آباد میں ،بغیر ادائیگی کمرشل /کنورشن فیس ومنظوری نقشہ اور بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی کرکے تعمیر ات کروا نے ،اور سرکاری خزانہ کو کروڑ وں کا نقصان پہنچانے پر، ناجائزو غیر قانونی تعمیرات کروانے والی کرپٹ مافیا اور بلدیہ ضلع حافظہ آباد کے سئنیرافسران کے خلاف مقدمہ درج۔*
*تفصیلات (۱)*
تفصیل کے مطابق شہری محمد اکرام ولد محمد صدیق سکنہ دھاروکی تحصیل نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ کے رہائشی نے درخواست ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو گزاری ۔ جس میں تحریر کیا۔کہ سائل اور دیگر اہل خانہ، تھانہ نوشہرہ ورکاں میں ایک مقدمہ میں ملزمان تھے ۔ جس کی تفتیش ، جاوید اختر سب انسپکٹر کے سپرد تھی۔ جس کی بابت تفتیشی آفسر نے کہا کہ آپ کے سارے ملزمان بے گناہ ہیں۔ لیکن وہ اس وقت تک بے گناہی نہیں لکھے گاجب تک 8لاکھ روپے رشوت نہ دی جائے۔ ہمارے انکار کے باجود مذکورہ افیسر نے ریڈ کرکے ورغلا کر 3 لاکھ روپے رشوت برو گواہان وصول کر لئے۔مذکورہ رشوت کی رقم واپس مانگنے پر پہلے ٹال مٹول کرنے لگا۔ پھر صاف انکاری ہو گیااور جھوٹے مقدمہ میں ملوث کر کے سنگین نتائج کی دھمکیا ں دینے لگا۔ سائل کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ داد رسی کی جائے۔ درخواست ہذا پر دوران انکوائری ملزم جاوید اختر ، سب انسپکٹر تھانہ نوشہرہ ورکاں ، گنہگار ثابت ہوا۔جس کے خلاف مجاز اتھارٹی نے مقدمہ درج کرنے کا حکم صادر فرمایا۔ جبکہ دیگران کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔
*تفصیلات (2)*
تفصیل کے مطابق، حافظہ آباد شہر کے اندر مختلف ناجائز تعمیرات کا نوٹس لے لیا گیا۔ نقشہ منظوری کے بغیر ، ٹی ۔ایم۔اے کے عملہ کی ملی بھگت سے کمرشل اور کنورشن فیس جمع کئے بغیر عمارتوں کی تعمیر اور سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے کرپٹ عناصر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ، حافظہ آباد کو بھی تحریر طور پر اطلاع کر دی گئی ہے۔ کمرشل عمارات کی تعمیرات میں سنگین غلطیاں پائی گئ ہیں اور شہر بھر میں کمرشل پلازے ، بلدیہ حافظہ آباد کی مجرمانہ غفلت سے تعمیر کئے جارہے ہیں۔