گوجرانوالہ: حکمرانوں نے 100روزہ پروگرام میں ملک کو غریبوں کیلئے دوزخ بنادیا ہے، خرم دستگیر

سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کردیا گیاہے ۔ حکمرانوں نے 100روزہ پروگرام میں ملک کو غریبوں کیلئے دوزخ بنادیا ہے۔ بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی بڑھادی گئی ہے جس کی وجہ سے غریب دو وقت کی روٹی پوری کرنے کیلئے ترس رہا ہے۔
نااہل و نالائق حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک میں آئین و قانون کی کوئی حکمرانی نظر نہیں آرہی کٹھ پتلی حکومت کی کرپشن و بدعنوانی کیخلاف مہم سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں میاں نوازشریف کو کسی صورت بھی عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگی رہنما زاہد بٹ کے بھائی کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت کے بعد کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ناصر محمود کھوکھر، یوسف کھوکھر،اسد سعید بٹ، اکبر انصاری، آصف بٹ گیس والے ،ذاکر نواب، نذیر احمد مغل ودیگر بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں