گوجرانوالہ: غیرمعیاری گیس سلنڈرز بنانے والی فیکٹریوں کی بھرمار، انتظامیہ روک تھام میں ناکام ہوگئی

ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی ، غیر معیاری گیس سلنڈر زبنانے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے ۔ اندرون شہر جناح روڈ،اسلام پورہ،ڈبن پورہ،گرجاکھ،حافظ آباد روڈ،گلہ دربار قادریہ والہ،سیالکوٹ روڈ،شاہین آباد،ملر روڈ عزیز کراس سمیت دیگرعلاقہ جات میں قائم چھوٹی فیکٹریوں میں 12گیج کی بجائے 18سے 22گیج کی چادر سے 2کلو سے 10کلو گیس والے سلنڈرز بنائے جارہے ہیں جبکہ ڈرم شیٹ اورہلکی گیج کی چادر کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے
بعض فیکٹریاں غیر قانونی طور پر40کلو گیس تک کے سلنڈرز تیار کر رہی ہیں جو ہوٹلوں،شادی ہالوں،فیکٹریوں اور کمرشل استعمال کیلئے فروخت ہوتے ہیں جنہیں افغانستان سمیت دیگر ممالک میں بھی ایکسپورٹ کیا جاتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں