پانی کا ضیاع روکنے کیلئے واٹر میٹر لگانے اور نگرانی کیلئے میٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ،سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے ،پانی کے بے جا استعمال کو روکنے کیلئے پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ میں واٹر میٹر لگانے کا فیصلہ کیا ہے صارفین کو استعمال کے مطابق بل موصول ہوں گے پانچ سال میں میگا پراجیکٹ پر50کروڑ لاگت آئیگی جس کی کاغذی کارروائی مکمل کرنے کیلئے 10لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
واٹر میٹروں کی مانیٹرنگ کیلئے لیب بھی بنائی جائے گی اور پانی کی تقسیم کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب بھی ہو گی میٹر کی قیمت10 ہزارروپے ہو گی جو صارف کو ادا کرنی ہو گی۔ منصوبہ کی کامیابی کیلئے واسا میں میٹر ریڈرز ،میٹر انسپکٹرز،مکینک ہیلپرز، مکینیکل سب انجینئرز سمیت109افراد بھرتی کئے جائیں گے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بجلی،گیس کی طرح فی یونٹ کے حساب سے صارفین سے وصولی کی جائیگی۔ واٹر میٹرز کی تنصیب کیلئے سفارشات محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو بھجوائی گئی تھیں جن کی منظوری دے دی گئی ہے ۔
Load/Hide Comments