پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان برپا، عوام کی چیخیں نکل گئیں ۔ گھی کی قیمت میں تین روپے کلو ،چاول کی قیمت پانچ روپے کلو بڑھ گئی ۔ دودھ اور دہی بھی پانچ روپے کلو مہنگا ہو گیا ،دالوں کی قیمتوں میں تین روپے سے پانچ روپے کا مزید اضافہ کر دیا گیا جبکہ آج سے تمام ملٹی نیشنل کمپنیوں نے بھی اپنی مصنوعات کی قیمتوں کے نئے اضافہ شدہ ریٹ جاری کر دیئے ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں ہر قسم کے صابن کی ٹکیہ کی قیمت پانچ روپے سے سات روپے ہر قسم کے سرف کی قیمت میں دس روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں 165 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 673 روپے کی کمی بھی کی گئی ہے ۔ قیمتیں بڑھنے کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں انڈے 110 تا 144 روپے فی درجن ،جبکہ شیور مرغی 160 تا 180 روپے کلو کر دی گئی ۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی بے تحاشا اضافہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فی کلو بکرے کا گوشت بدستور 780 سے 800 جبکہ بڑا گوشت فی کلو 480 سے 500 روپے فی کلو ،بکرے کے پائے درجن 600 ’مغز 120 روپے جبکہ کلیجی 300 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے ۔
Load/Hide Comments