نیابلدیاتی نظام، گوجرانوالہ ڈویژن کی یونین کونسلوں میں45فیصد اضافے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق موجودہ بلدیاتی نظام کے تحت یونین کونسل7سے 12ہزار آبادی پر مشتمل لیکن متعدد یوسیز کی آبادی30سے 40ہزار سے بھی تجاوز کر رہی ہے لیکن نئے بلدیاتی نظام کے تحت تحصیل اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ قائم ہوں گی دیہی علاقوں میں ویلج کونسل اور شہری علاقوں میں نیبرہڈ کونسلیں بنیں گی جبکہ یونین کونسل 10سے 12ہزار آبادی پر بنائی جائیگی۔
پنجاب حکومت نے نئے بلدیاتی نظام کیلئے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے گوجرانوالہ، گجرات،منڈی بہا ئوالدین،حافظ آباد،سیالکوٹ اور نارووال اضلاع کی تمام دیہی وشہری یونین کونسلوں کی2018 تک کی مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ جس میں یو سی نمبرز،حدود اربعہ،نقشہ جات،سابق وموجودہ آبادی، سابق وموجودہ ووٹرز کی تعداد وغیرہ شامل ہیں۔
نئے بلدیاتی نظام کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ،واسا، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، پی ایچ اے بلدیاتی حکومتوں کے ماتحت ہوں گے ۔وزارت قانون کی جانب سے نئے بلدیاتی نظام کے قانونی مسودہ کو منظوری کیلئے پنجاب کابینہ اور پھر صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments