طالبات کے اکلوتے سرکاری ہائی سکول کاتعمیراتی کام نامکمل، 4 سال قبل شروع ہونے وا لا تعمیراتی کام ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول راہوالی میں 1500 کے قریب طالبات زیر تعلیم ہیں ۔ محکمہ تعلیم نے شکستہ حال کمرے گرا کر سات نئے کمرے بنانے کی منظوری دے دی جسکے لئے 19 لاکھ روپے کی گرانٹ سے 2015 ء میں تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا کمروں کا سٹرکچر مکمل کر دیا گیا مگر فر ش اور کھڑکیاں دروازے تاحال نہیں لگائے جا سکے ہیں متعلقہ ٹھیکیدار فنڈز جاری نہ ہونے کے بہانے بھاگ چکا ہے ،سٹیزن کمیٹی راہوالی کے صدر مشتاق بادل ، سینئر نائب صدر مبین خان ، جنرل سیکرٹری عبداللطیف چوہدری نے فوری اصلاحِ احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments