بار و بینچ کے خوشگوار تعلقات کو فروغ دیا جائے گا۔ ہائی کورٹ بینچ کے قیام ،وکلاء کی فلاح وبہبود اور مسائل کے حل کیلئے مصروف عمل رہیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار محمد عاشق عاصی نے گزشتہ روز وکلاء کی ضیافت میں خطاب کے دوران کیا ۔
تقریب کا اہتمام سابق سیکرٹری بار سید عمران حیدر نقوی نے کیا تھا۔ اس موقع پر چوہدری غلام رسول چٹھہ، چوہدری محمد انور کمبوہ، سابق ایم این اے ملک مہدی حسن خاں ، محمد صدیق لون، محمد نصراﷲ خاں ، محمد پرویز جتالہ ، ملک شکیل الرحمن خان، میاں کلیم ، محمد منور چٹھہ، محمد اختر چیمہ، سید مبشر نقوی، مدثر حسین ، چوہدری عطاء اﷲ و دیگر وکلاء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ محمد عاشق عاصی نے کہا کہ عدلیہ سے باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ زیر سماعت مقدمات کو جلد از جلد نمٹایا جائے گا ۔ اس موقع پر سینئر وکلاء نے محمد عاشق کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
Load/Hide Comments