گوجرانوالہ: انہوں نے کہا کہ پروفیشنلزم اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت پولیس کی مہارت اور استعداد کار میں اضافہ ہو رہا ہے، طارق عباس قریشی

ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے کہاہے کہ پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے ۔ریلیف فراہمی کیلئے مربوط حکمت عملی پر کام جاری ہے ۔ قانون پسند اور جرأت مند جوان قابل فخر ہے ۔ قانون کی حکمرانی کیلئے خود کو وقف کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود ، چیف ٹریفک آفیسر غلام عباس،ایس ایس پی آپریشنز امیر عبداﷲ نیازی ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران یعقوب ، ضلع بھر کے ایس پیز، ڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوز و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ریجنل پولیس آفیسر نے دربار میں 3انسپکٹر،28سب انسپکٹرز،26اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ،4ہیڈ کانسٹیبلز اور 7کانسٹیبلز کی 128 اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے انہیں معافی دی اور آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ پروفیشنلزم اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت پولیس کی مہارت اور استعداد کار میں اضافہ ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجرمان کا نیٹ ورک توڑنے کے لئے پولیس انٹیلی جنس نیٹ ورک کی توسیع کی جا رہی ہے ۔ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ آئین اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ پہلے اپنی ذات کا احتساب کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں