گوجرانوالہ: شکایات کیسے درج کروا سکتے ہیں؟ ڈپٹٰی کمشنر سے تفصیلات بتا دیں

ڈ پٹی کمشنرڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ نے کہا ہے کہ عوام کوسہو لیا ت کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔وزیر اعظم کے وژن کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل بنا دیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں کے مسائل جلد حل کرنا اور سروسز کے معیار کو بہتر بنانا ہے ،تمام وفاقی اورصوبائی محکموں کے سربراہان پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونیوالی شکایات کے بروقت ازالہ کو حکومتی وژن کے مطابق یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں
وہ پاکستان سٹیزن پورٹل کی بریفنگ اور فوکل پرسنز کی ٹریننگ ورکشاپ کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔اجلاس میں سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود ، ایس ایس پی آپریشنز امیر عبداﷲ نیازی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر رابعہ ریاست، اسسٹنٹ کمشنر ز عتیق الرحمن، حناء ارشد، ساریہ ، مظہر اقبال ڈائریکٹر ایگریکلچر ، جاوید بڈھیار ،ایم ڈی جی ڈبلیو ایم سی بابر کھرانہ، سیکرٹری آرٹی اے عدنان ارشاد ، سی او کارپوریشن سردار نصیر احمد و دیگر شریک تھے ۔ اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹرتنویر عباس نے بتایا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل مکمل طور پر فنکشنل ہو چکا ہے اور موبائل اپلیکیشن پلے سٹور اور حکومت پاکستان کی ویب سائٹ (www.pmdu.pmo.gov.pk)پر دستیاب ہے جسے آسانی سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں