سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما مسلم لیگ ن غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ عوام کو سہانے خواب دکھانے والے ہر محاذ پر ناکام ہوچکے ہیں ۔ تبدیلی کے نام پر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے تحریک انصاف عوام سے کئے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہے حکومت سیاسی مخالفین کیخلاف انتقام لینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہوچکی ہے ن لیگ کو کارنر کرنیکی کوششیں ناکام بنادینگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر سابق ایم این اے مدثر قیوم ناہرا، میر مقصود ودیگر لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلال بٹ، یاسر اسلم بٹ، ماما شہباز ودیگر بھی موجود تھے سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے مزید کہا کہ عوام کی زندگیوں میں بہتری اور مثبت تبدیلی کیلئے مسلم لیگ ن اپنا کردار ادا کرتی رہے گی مسلم لیگ ن کی قیادت ملک و قوم کے مسائل حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ۔
Load/Hide Comments