بڑے پیمانے پر بجلی چوری کی روک تھام کیلئے گیپکو نے فرنسز ،رائس ملز ،انڈسٹریل یونٹس اور فیکٹریوں کے 66ہزار550 ایم ڈی آئی میٹروں کی روزانہ مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا متعدد فرنسز ،رائس ملز اور انڈسٹریل میٹروں کے شیشے خراب ہونے سے ریڈنگ کا عمل متاثر ہورہا تھا گیپکو نے پانچوں سرکلز کے سپرنٹنڈنٹ انجینئرز کی زیر نگرانی بی ٹو اور بی تھری کنکشنز کی مو بائل میٹر ریڈنگ کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ انجینئرز،متعلقہ ریجنل منیجر ایم اینڈ ٹی ،ایکسینز اور ایس ڈی اوز کی معاو نت سے میٹروں کی فنی خرابی کی جانچ پڑتال اور ریڈنگ حاصل کرکے بلنگ رپورٹ ارسال کر نیکے پابند ہونگے ۔ ذرائع کے مطابق گیپکو نے دو سال قبل بجلی چوری کی روک تھام ،لائن لاسز اور اوور بلنگ پر قابو پانے کیلئے 4 لاکھ سے زائد کمرشل ،انڈسٹریل اور ٹیوب ویل صارفین کی میٹر ریڈنگ کا تصویر ی منصوبہ مکمل کیا تھا جو کامیاب رہا لیکن فرنسز ،رائس ملز اور صنعتی یونٹس کے 66 ہزار550 کنکشنز کی میٹر ریڈنگ شروع نہیں ہو سکی تھی جہاں بڑے پیمانے پر بجلی چوری اور لائن لاسز کے باعث گیپکو کو نقصان پہنچ رہا تھا اور متعدد بی ٹو اور بی تھری کنکشنز کے ہیوی میٹروں کے بیرونی شیشے خراب اور فنی خرابی کے باعث میٹر ریڈنگ درست نہیں ملتی تھی جس پر گیپکو حکام نے تمام بڑے کنکشنز میں بجلی چوری اورلائن لاسز کی روک تھام کیلئے بڑے ایم ڈی آئی میٹروں کی موبائل میٹر ریڈنگ سروس شروع کرنے کی منظوری د ے دی اور اس سلسلہ میں بی تھری کے کنکشنز کی میٹر ریڈنگ کیلئے سپرنٹنڈنٹ انجینئرز کو انچارج ،ریجنل منیجر ایم اینڈ ٹی اور ایکسینز کو ممبران جبکہ بی ٹو کے کنکشنز کیلئے ایکسینز انچارج ،سرکل منیجر ایم اینڈ ٹی اور ایس ڈی او ز کو ممبران مقرر کرکے کمیٹیاں تشکیل دے د ی ہیں جوروزانہ کی بنیاد پر بلنگ رپورٹ ارسال کرنے کی پابند ہونگی۔
Load/Hide Comments