جامعہ گجرات نے اپریل 2019 میں ہونے والے بی اے، بی ایس سی کے امتحانی شیڈول کا ا علان کردیا

جامعہ گجرات کے زیر اہتمام بی اے ، بی ایس سی پارٹ فرسٹ و سیکنڈ کے سالانہ امتحانات کا آغاز اپریل2019ء کے پہلے ہفتہ میں ہو گاجب کہ بی کام پارٹ فرسٹ و سیکنڈ کے سالانہ امتحانات کا آغاز مئی2019ء کے پہلے ہفتہ میں متوقع ہے ۔ اس ضمن میں جامعہ گجرات نے ریگولر و پرائیویٹ امیدواران کیلئے فیس جمع کروانے کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔ کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات کے اعلامیہ کے مطابق بی اے‘بی ایس سی پارٹ سیکنڈ کے ریگولر و کمپوزٹ امیدواران اپنے کالجوں کے ذریعے سنگل فیس کیساتھ یکم نومبرسے 19نومبر،ڈبل فیس کیساتھ03دسمبر جبکہ ٹرپل فیس کیساتھ17دسمبر تک جب کہ پرائیویٹ اور لیٹ کالج امیدواران سنگل فیس کیساتھ 17جنوری 2019 تک، ڈبل فیس کے سات30جنوری ،جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ 11فروری2019ء تک اپنے داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں۔
بی اے ‘ بی ایس سی پارٹ فرسٹ کے ریگولر امیدواران سنگل فیس کے ساتھ24دسمبر2018ء سے 14جنوری2019ء تک، ڈبل فیس کے ساتھ 15 جنوری سے 30جنوری2019ء تک جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ 31جنوری سے 11فروری 2019ء تک اپنے داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ بی کام پارٹ سیکنڈو کمپوزٹ کے ریگولر امیدواران سنگل فیس کیساتھ یکم نومبر سے19نومبر2018ء تک، ڈبل فیس کے ساتھ 20 نومبر سے 03دسمبر2018ء تک جمع کروا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں