گوجرانوالہ: مریضوں سے زیادہ کھانا اہم، مریض بلبلاتے رہے، ڈاکٹرز بریانی کھاتے رہے، تفصیلات جان لیں

ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ وارڈ زکے اندر کھانے پینے میں مصروف رہے جب کہ مریض طبی علاج کیلئے وارڈ کے باہر لمبی قطار وں میں کھڑے خوار ہوتے رہے اور انتظامیہ کو کوستے رہے ۔ گوجرانوالہ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں روزانہ ہزاروں مریض طبی علاج کے لئے آتے ہیں۔
گزشتہ روزسرجیکل وارڈ کے سینئر ڈاکٹر محمد اسلم،سینئر ڈاکٹر لیاقت علی ضیاء ،ڈاکٹر علی اوردیگر پیرا میڈیکل عملہ وارڈ کو بند کرکے اندر مختلف اقسام کے کھانوں میں مصروف رہے اور باہر کھڑے مردوخواتین اور بچے مریض طبی علاج کیلئے خوار ہوتے رہے متاثرہ مریضوں کا کہنا تھا کہ حکومت کے فری علاج فراہم کرنے کے دعوے جھو ٹ نکلے ڈاکٹرز اپنی من مرضی سے کام کررہے ہیں جن کی مانیٹرنگ کا کوئی نظام نہیں اس سلسلہ میں ایم ایس سول ہسپتال نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں