گوجرانوالہ: چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کی کمشنر سے اہم ملاقات، اہم فیصلوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

)کمشنر گوجرانوالہ اسداﷲ فیض نے کہا ہے کہ سپیشل اکنامک زون کا قیام ناگزیر ہے ۔گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اقتصادی اور صنعتی لحاظ سے گوجرانوالہ ضلع کیلئے ایک متحرک اور اہم فورم ہے
ماضی میں چیمبر کو جو اہم کردار ادا کرنا چاہئے تھا اگر نہیں کیا گیا تو امید کرتے ہیں کہ موجودہ رجیم اپنی بہتر کارکردگی سے چیمبر کواس کے متقاضی مقام کو دلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ چیمبر نے تجاوزات،تشہیری بورڈز کی تنصیب،ماحولیاتی آلودگی،شہر میں ٹریفک کے مسائل ،کنگنی وا لہ پل کی خستہ حالی ،نکاسی آب،سمال انڈسٹریل زون ،پراپرٹی ریٹ کے شیڈول،شہر میں صفائی کی صورتحال ،پیری اربن پلان پر نظر ثانی ،کمرشل و لائسنز فیس ،سول ہسپتال میں گنجائش،بلڈنگ کے نقشہ ،گوجرانوالہ کو موٹروے سے لنک، طلبہ کو تعلیمی سہولیات،غلہ منڈی کی منتقلی،شہر میں قبرستان کیلئے جگہ کی کمی،پراپرٹی ریٹ کے شیڈول وغیرہ جیسے مسائل کی طرف گوجرانوالہ چیمبر نے نشاندہی کروائی ہے ان کو باہمی مشاورت سے حل کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ چیمبرآف کامر س اینڈ انڈسٹری کے اراکین سے خطاب کے دوران کیا ۔جبکہ اجلاس کی صدارت چیمبر کے صدر محمد عاصم انیس نے کی ۔اس موقع پر سینئر نائب صدر شیخ آصف مظفر ،نائب صدر مصطفی شکیل ،اراکین مجلس عاملہ ،سابق صدور رانا شہزاد حفیظ،نعمان صلاح الدین،بابو امتیاز حسین،کاشف اے عزیز کے علاوہ بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں