سی آئی اے پولیس کی کاروائی کرتے ہوئےعاصم عرف علی بٹ ڈکیت گینگ کے03ارکان گرفتار کرلئے۔ جن کے قبضے سے50,000/-روپے نقدی، 01موٹر سائیکل اور 01پسٹل اور گولیاں برآمد کرلی۔ سی آئی اے کے ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش رہزنی و ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے اور ملزم عاصم عرف علی بٹ لاہو ر میں ڈکیتی، قتل و رہزنی کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
ڈی ایس پی کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان میں عاصم عرف علی بٹ (سرغنہ گینگ) سکنہ رانا کالونی ، راشد کشمیری سکنہ رحمان کالونی اور اسحاق عرف ججی سکنہ اسد کالونی کھیالی شامل ہیں۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے کھیالی ، باغبانپورہ، سبزی منڈی کے علاقہ میں راہگیروں کو اسلحہ کے زور پر روک کر نقدی ، قیمتی موبائل فونز، موٹر سائیکل اور زیورات چھیننے کا انکشاف کیا ۔طریقہ واردات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ملزمان وارداتوں میں چھینے گئے فونز کو ایجنٹوں کے ذریعے بیرون ملک فروخت کرتے جبکہ وارداتوں میں چھینے گئے زیورات عاصم اپنی ہمشیرہ کے ذریعے فروخت کر تا تھا۔ تھانہ سبزی منڈی، کھیالی اور باغبانپورہ میں اندراج مقدمہ کے بعد سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے مقدمہ کی تفتیش ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عبا س چدھڑ کے سپرد کی۔ ڈی ایس پی سی آئی اے نے اے ایس آئی بلال احمد، ذوالفقار ، قمر ، مدثرو دیگران پر ٹیم تشکیل دی اور انہیں مناسب ہدایات جاری کیں ۔ٹیم نے ڈی ایس پی سی آئی اے کی نگرانی میں تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کیا اور علاقے میں مخبری کے نیٹ ورک کو وسعت دیتے ہوئے حالات و واقعات سے آگاہی حاصل کی ۔شواہد اکھٹے کئے اور مدعی مقدمات سے بھی ملے۔ ریکارڈ یافتگان سے بھی تفتیش عمل میں لائی ۔بالآخر سی آئی اے کی ٹیم پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت نامعلوم ملزمان کو ٹریس و گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ۔ ملزم عاصم لاہور میں ڈکیتی ، قتل و رہزنی کی وارداتوں میں بھی ریکارڈ یافتہ ہے۔خطرناک گروہ عاصم عرف علی بٹ کی گرفتاری پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا اور رہزنی کی و ارداتوں میں واضح کمی نظر آئی ۔مدعی مقدمات نے بھی سی آئی اے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سی آئی اے ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود نے ڈی ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے انکی کارکردگی کو سراہا۔
Load/Hide Comments