حکومت پنجاب نے نیا کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے قرض سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نوجوانوں کے لئے کاروبار قرض سکیم کا اعلان آئندہ چند روز میں وزیراعظم عمران خان خود باضابطہ طور پر کریں گے۔ وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ اس سکیم میں خواتین کے لئے قرض کی شرائط آسان ہوںگی۔
محکمہ انڈسٹریز کے زیر اہتمام نوجوانوں کیلئے کریڈٹ گارنٹی سکیم کے لئے ابتدائی کام مکمل کر لیا گیا ہے، میاں اسلم اقبال نے کریڈٹ گارنٹی سکیم کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ پنجاب کریڈٹ گارنٹی سکیم کے تحت 30 لاکھ روپے تک کا قرض لیا جا سکے گا۔ روزگار کے لئے محکمہ کی کمیٹی کو آن لائن آئیڈیا پیش کیا جائے گا جس کی منظوری پر قرض ملے گا۔
نوجوان قرض کے لئے 30 فیصد خود انویسٹ کریں گے جبکہ 70 فیصد محکمہ قرض دے گا۔ اس کے علاوہ خواتین کی لئے قرض میں 20 فیصد ذاتی انویسٹمنٹ جبکہ 80 فیصد محکمہ رقم فراہم کرے گا، ایک سال رعایتی مدت پانچ سال میں قرض کرنا ہوگا۔ قرض کی رقم پر ساڑھے تین فیصد مارک اپ محکمہ برداشت کرے گا۔
وزیر صعنت کے مطابق قرض سکیم کے لئے 55 کروڑ کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے لیکن رقم ایک ارب تک جائے گی، ٹیوٹا ادارے سے تعلیم حاصل کرنے والے ہنرمند طلبہ اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ پہلے سے کاروبار کرنے والے اپنے کاروبار میں توسیع کے لئے بھی قرض حاصل کر سکیں گے جبکہ یونیورسٹی کے طلبہ بھی اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
Load/Hide Comments