یہ بات سن کے آپ لوگوں کو بہت حیرانگی ہوگی کہ فضائی آلودگی آپ کے وزن میں اضافہ کر رہی ہے۔اس بات کا انکشاف اونٹاریو کے ریسرچر ہونگ چن نے کیا ہے کہ ہمارے وزن میں اضافہ صرف جنک فوڈ ہی نہیں بلکہ ہماری فضائی آلودگی بھی اس میں برابر کی شریک ہے۔اس بات کو انھو ں نے یوں واضح کیا کہ جب دو افراد ایک جیسا کھانا کھاتے ہیں اور ایک جیسی ہی ایکسر سائز کرتے ہیں لیکن اس میں سے صرف ایک شخص ہی اپنا وزن کم کرنے میں کامیاب ہوتا ہے۔
آخر اس کی کیا وجہ ہے؟ہونگ چن نے اس کی وجہ فضائی آلودگی کو قرار دیا ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ کچھ لوگوں ایسے ہوتے ہیں جن کو ہوا بھی لگے تو وہ موٹے ہوجاتے ہیں حتٰی کہ سگریٹ کا دھواں اور ٹریفک کا دھواں بھی ان کے وزن میں بڑھنے کا سبب بن جاتا ہے۔
اوہایو اسٹیٹ یونیورسٹی کی ریسرچر قنگھوا سن نے اس با ت کو ثابت کرنے کے لیے ایک چوہے پر اس کا ٹیسٹ بھی کیا ہے ۔ اس ٹیسٹ میں انھوں نے ایک چوہے کو مختلف فضائی آلودگی میں رکھا اور اس کے علاوہ چوہے کو سگریٹ کے دھویں کے پاس بھی رکھا گیا۔لیکن چوہے کو ایسی کوئی بھی غذا نہیں دی گئی جس سے اس کے وزن میں اضافہ ہو۔دس ہفتوں کے بعد جب چوہے کا معائنہ کیا گیا تو ریسرچریہ دیکھ کے حیران رہ گئے کہ چوہے کا وزن فضائی آلودگی کی وجہ سے بیس فیصد بڑھ گیا تھا۔اس کے علاوہ فضائی آلودگی کی وجہ سے اس کے پھیپھڑے بھی اثر انداز ہوئے تھے۔
آج کل کے دور میں بڑھتی ہوئی آلودگی انسانی جان کے لیے ایک خطرے کی گھنٹی ہے۔فضائی آلودگی نہ صرف انسانوں کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ جانور اور پرندے بھی اس سے اثرانداز ہو رہے ہیں۔یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے ارد گرد کے ماحول میں آلودگی کو بڑھنے نہ دیں۔ پودوں اور درختوں کو لگانے کے لیے کوششیں تیز کریں ۔کیونکہ جب فضاءاچھی اور خوشگوار ہوگی تو آپ کی صحت بھی اچھی اور صحت مند ہوگی۔
Load/Hide Comments