گجرات یونیورسٹی نے دھرنے کے باعث ملتوی ہونے والے بی اے ،بی ایس سی سپلیمنٹری امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا

جامعہ گجرات نے بی اے ؍ بی ایس سی ؍ بی کام سپلیمنٹری امتحانات کے2018ء کے منسوخ ہونے والے پرچہ جات کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق کیمسٹری و اکنامکس کے پرچہ جات27نومبر، باٹنی، میتھ بی کورس وایجوکیشن 28نومبر، کمپیوٹر سائنسز، ہیلتھ و فزیکل ایجوکیشن، جرنلزم و زوالوجی 29نومبرجبکہ فزکس و بانٹی کے پرچہ جات 30نومبر2018ء کو منعقد ہو نگے ۔ اسی طرح بی کام کے مضامین بزنس سٹیٹ و میتھ 27نومبر ، پاکستان سٹڈیز 28نومبر جبکہ کمپیوٹر ایپلی کیشن ان بزنس 29نومبر کو منعقد ہونگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں