گوجرانوالہ:فلور مل مالکان نے آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، شہریوں کے ہوش اڑ گئے

گوجرانوالہ ڈویژن میں آٹے کی قیمت میں خودساختہ اضافہ کردیا گیا ۔ایک ہفتے کے دوران 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 40روپے تک کا اضافہ ہوا ہے جس سے شہری پریشان ہیں۔ متعدد مقامات پر آٹا مقررہ سرکاری نرخوں کی بجائے من مانی قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آٹے کا سرکاری ریٹ 740روپے ہے ۔لیکن یہ 800 روپے ری ٹیل ریٹ پر جبکہ چکیوں پر 900 روپے فی 20کلو گرام میں فروخت ہورہا ہے جس وجہ سے روٹی کی قیمت 10روپے اور نان کی قیمت 12روپے تک جاپہنچی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں