*محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی کرپٹ عناصر کے خلاف جہاد میں بڑی پیش رفت!*
*ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ، حسین اصغر کی خصو صی ہدایات پر،سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں ہونے والی کرپشن کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے اور گوجرانوالہ ڈویلیپمنٹ اتھارٹی کی بابت شکایات کی موصولی کے پیش نظر ، اینٹی کرپشن کا محکمہ خفیہ نگرانی کر رہا تھا۔*
*گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ، لاکھوں روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں ، مجسٹریٹ کی موجودگی میں ، اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار!*
*دس ہزار ریال سمیت لاکھوں روپے ،ملزم کے پاس سے موقع پر برآمد کر لئے گئے۔نقشہ پاس کرنے کی مد میں سرکاری فیس کو نظر انداز کر کے لاکھوں روپے رشوت اور بیش قیمت پلاٹس ، بے نامی جائیداد کے طورپر بنا کر ہاؤسنگ سوسائٹییوں کے نقشے پاس کرنے والی مافیا بے نقاب!*
*معلوم ہوا ہے کہ گوجرانوالہ شہر اور اس کے اطراف میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کرنے کے باوجود ، نقشہ جات کی منظوری ، جی ۔ڈی ۔اے کے عملہ کی ملی بھگت سے عمل میں لائی جا رہی ہےاور سرکاری خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔*
*عوام کو دھوکہ دے کر پلاٹوں میں ہیر پھیر اور ترقیاتی فیسوں کی مد میں فراڈ کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے تانے بانے جی ۔ڈی ۔اے کے دفتر سے ملتے ہیں۔جی ۔ڈی ۔اے کی فیلڈ ٹیمیں ، بے ضابطگیوں پر انکھیں بند کئے ہوئے ہیں اور ان کی رضا مندی سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا کاروبار زورو شور سے جاری ہے۔*
اسی ضمن میں شہری شہزادہ ولد عبدالمجید سکنہ ظفر کالونی ، گکھڑ منڈی گوجرانوالہ کے رہائشی کی درخواست کاروائی عمل میں لائی گئی ۔جس میں تحریر کیا کہ سائل پراپرٹی کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے چند روز قبل سائل اپنے دوستوں کے ہمراہ تلونڈی کھجور والی روڈ گوجرانوالہ میں زمیں کا سروے کر رہے تھے کہ محکمہ جی ۔ڈی ۔اےکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، طاہر شاہ اپنے نامعلوم ساتھیوں کےہمراہ موقع پر آ گیااور معلومات لینے لگا جس پر سائل نے بتایا کہ یہ زمین خرید کر پلاٹس بنانے ہیں جبکہ اسکی فائل آپ کو جمع کر وا دی جائے گی ۔ جس پر مذکورہ افیسر نے کہاکہ سائل کو فائل جمع کروانے کی ضرورت نہیں آپ مجھے مبلغ 25000ہزار روپے رشوت ادا کر دیں اور اپنا کام شروع کر یں ۔ مگر سائل نے ایسا نہ کیا ۔جس پر مذکورہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فون کر کے حراساں کرنے لگا۔
*جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر محمد قاسم اور سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر رانا الیاس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ۔ جنہو ں نے نہایت رازداری سے بروقت مشترکہ کاروا ئی کرتے ہوئے ملزم طاہر شاہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ،ٹاؤن پلاننگ، جی ڈی اے گوجرانوالہ ، کومجسٹریٹ کی موجودگی میں رنگے ہاتھوں، 25000 روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر کے مقدمہ نمبر18/67 پی ایس ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ ،بجرم 47 ( 2) 5پی سی اے 161 ت پ درج رجسٹر کر لیا۔ جامع تلاشی کے دوران ، متاثرہ عوام کی نشاندہی کرنے پر ملزم کے پاس سے لاکھوں روپے کے پاکستانی روپے اورہزاروں کے غیر ملکی کرنسی نوٹ ،سعودی ریال ریکور کر لئے گئے۔*
*محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی بروقت اوررنگے ہاتھوں گرفتاری کےبعد خوف و ہراس پھیل گیا۔ اور کرپٹ عناصر کی ڈوریں لگ گیں۔اس سلسلے میں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے پورے ریجن میں اینٹی کرپشن کے افسران کوکرپٹ مافیا کے خلاف کمر بستہ ہو کرفوری کاروائی کی ہدایت کی ہے۔*