گوجرانوالہ: محکمہ صحت گوجرانوا لہ کے زیر اہتمام سموگ بارے آگاہی واک، ایم پی اے اور ڈپٹی کمشنر کی شرکت

محکمہ صحت گوجرانوا لہ کے زیر اہتمام سموگ بارے آگاہی واک کی گئی۔ جس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ ،ممبر صوبائی اسمبلی شاہین رضا،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر صاحبزادہ فرید، بلال احمد اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ نے کہا کہ سموگ مختلف مہلک امراض کا سبب ہے ۔ ضلعی انتظامیہ سموگ کی روک تھام کیلئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے ۔واک کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ایم پی اے شاہین رضا اور محکمہ صحت کے افسران نے شہریوں میں ڈسٹ ماسک اور سموگ سے متعلقہ ضروری معلومات پر مشتمل پمفلٹس اور دیگر مواد تقسیم کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں