مخیر حضرات کے تعاون سے کوڑے کیلئے مزید200کنٹینرزخرید لئے گئے ہیں ،ابتدائی مرحلہ میں 12کنٹینرز ضلع کچہری میں رکھ دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر کی گلی محلوں سے اکٹھا ہونے والے کوڑے کو محفوظ کرنے کے لئے خریدے گئے کنٹینرز زنگ آلودہ ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس سے شاہراہوں پر کوڑے کے ڈھیر لگنا معمول بن گیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر کی کوششوں سے مخیرحضرات نے تعاون کیا اور2کروڑ مالیت سے 200نئے کنٹینرز کی خریداری کر کے دینے کا وعدہ کیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ان میں سے ابتدائی طور پر12کنٹینرز آگئے ہیں جنہیں ڈپٹی کمشنرآفس کے باہر رکھ دیا گیا ہے ۔
Load/Hide Comments