گوجرانوالہ کو خوبصورت ترین شہر بنا یاجائیگا۔ پہلوانوں کے شہر کو سر سبز اور کلین بنانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید نے افسران کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ کمشنر گوجرانوالہ نے اس سلسلہ میں بھرپور تعاون کیا اور محکمہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کلکٹر اشتمال گوجرانوالہ ڈویژن عدنان ارشاد چیمہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس، مارکیٹنگ اور ہارٹیکلچر کا ایڈیشنل چارج دے دیا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر نے چارج سنبھالنے کے بعد پی ایچ اے کے افسران اور دیگر عملہ سے ملاقات کی۔اور اپنے خطاب میں تمام افسران اور دیگر عملہ کو اپنی تمام صلاحیتیں عوامی خدمت کیلئے بروئے کار لانے کی تلقین کی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین پی ایچ اے علی شبیر مہر بھی موجو د تھے ۔
Load/Hide Comments