گوجرانوالہ: الائیڈسکول میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے موک ایکسرسائز

الائیڈسکول وزیرآبادکیمپس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے موک ایکسرسائز کا عملی مظاہرہ کیاگیا۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر ندیم اسلم بیگ ،سب انسپکٹررانا جمشیداور اے ایس آئی شمیم احمد نے بچوں کو آگاہی دی اور دہشت گردوں کی گرفتاری اورزخمی افرادکوطبی امدادینے اوران کومحفوظ مقام پرپہنچانے کاعملی مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر الائیڈسکولز عرفان یوسف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پنجاب پولیس کی کوششیں قابل ستائش ہیں،قوم کے نونہالوں کوسکیورٹی فراہم کرنے میں پولیس ہمہ وقت تیار ہے ۔ایس ایچ اوندیم اسلم بیگ نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف تربیت دینے کامقصدانکے اندرحوصلہ اورہمت کے جواہرکواجاگرکرنا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں