ہومی سائیڈ انویسٹی گیشن یونٹ کے افسران سے میٹنگ۔
خصوصی ٹریننگ یافتہ افسران کوقتل کے مقدمات میں موجودہ تکنیکی وسائل کو برؤے کار لاتے ہوئے تفتیش سائنسی بنیادوں پر کرنے کی ہدایت۔
فری آف کاسٹ انوسٹی گیشن فریقین کا حق ہے ۔ تفتیش کی مد میں فریقین سے رقم ہر گزطلب نہ کی جائے۔تفتیش کے تمام اخراجات محکمہ پولیس برداشت کر رہا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران یعقوب
ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران یعقوب نے کہاہے کہ تفتیشی افسران کو موجودہ دور کے تقاضوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے تمام موجودہ تکنیکی وسائل کو برو ئے کار لاتے ہوئے قتل کے مقدمات کی تفتیش سائنسی بنیادوں پر کرنا ہو گی ۔ انصاف پر مبنی تفتیش فریقین کا حق ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں قتل کے مقدمات کی تفتیش کے سلسلہ میں ہومی سائیڈ انسویسٹی گیشن یونٹ میں تعینات افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ فری آف کاسٹ انوسٹی گیشن فریقین کا حق ہے ۔ تفتیش کی مد میں فریقین سے رقم ہر گزطلب نہ کی جائے۔تفتیش کے تمام اخراجات محکمہ پولیس برداشت کر رہا ہے۔مزید یہ کہ تفتیشی افسران مقدمات کی تفتیش انتہائی شفاف اور ایمانداری سے کریں ۔ خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔کرپشن اور بددیانتی سے دور رہیں ۔ تفتیش کے دوران میرٹ کو ہر صورت مدنظر رکھیں ۔جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے لئے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے عملہ سے بھی مدد لی جائے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے تفتیشی افسران پر یہ واضع کیا کہ اگر کوئی تفتیشی افسر کسی بھی فریق مقدمہ سے سفر اور اسٹیشنری کے لئے کوئی پیسہ وغیرہ لیتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔ایماندار ی اور جانفشانی سے مقدمات کی ٹریس کر کے یکسوکیا جائے