پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کی تنظیم نوہوگی کارکنوں کو منظم ، فعال بنا کر عوامی خدمت کے مکمل اہداف حاصل کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ضلعی صدر پی ٹی آئی گوجرانوالہ رانا نعیم الرحمن خاں ، خالد عزیز لون، جواد حسن منج ، رانا محمد الیاس، انجینئر اشرف بٹ،چودھری اصغر وڑائچ، قاسم اکرم وڑائچ، مہر شہباز علی،جہاں زیب خاں منج، عطاء الحق بھٹی، ڈاکٹر زاہد امین و دیگر پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد نے اعجاز احمد چودھری کویقین دلایا کہ وہ ایک عادلانہ معاشرہ کیلئے تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments