پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس ریکوری کیلئے 638ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔مختلف ٹیموں نے چار ماہ کی قلیل مدت میں 35کروڑ 20لاکھ روپے ریکوری کر لی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ذکاء اﷲ نے ٹیکس ریکوری کیلئے مہم تیز کر دی ہے ۔ گزشتہ مالی سال میں جولائی سے اکتوبر تک 30کروڑ50لاکھ روپے ریکوری ہوئی تھی۔
رواں سال کی پہلی ششما ہی میں 50کروڑ روپے کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے 638ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں جن میں ہوٹلز، ریسٹورنٹس، میرج ہالز، کیئرنگ سروسز،بیوٹی پارلرز،ٹریول ایجنٹس،کنسٹرکشن کمپنیز،ضلع کونسلیں،میونسپل کارپوریشنز، ٹاؤن کمیٹیوں، واسا، جی ڈے اے ،لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ بلڈنگز اور ہائی ویز و دیگر ادارے شامل ہیں۔
Load/Hide Comments