گوجرانوالہ۔تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لئے دس روزہ ورکشاپ کا انعقاد

گوجرانوالہ:پولیس کی اصلاحات کے لیے دس روزہ ورکشاپ کا اانعقاد کیاگیا،ورکشاپ کا مقصدتھانہ کلچر کی بہتری اور پولیس اور عوام کے درمیان اچھا تعلق قائم کرنا ہے ۔آرپی او طارق قریشی

پولیس کی اصلاحات اور تھانہ کلچر کی بہتری کے لیے دس روزہ ورکشاپ کا اانعقاد کیاگیاجس میں سب انسپکٹر،ایس ایچ اواور ڈی ایس پیز سمیت تمام افسران نے شرکت کی ورکشاپ میں پولیس اہلکاروں کے رویوں اور تھانوں کی صفائی کو زیر بحث لایا گیااس موقع پر آرپی او طارق قریشی کا کہنا تھاکہ ورکشاپ کا مقصدتھانہ کلچر کی بہتری اور پولیس اور عوام کے درمیان اچھا تعلق قائم کرنا ہے انھوں نے کہاکہ ایک ماہ بعد تھانوں کی صفائی اور پولیس اہلکاروں کے رویے کو چیک کیا جائے گااورجس تھانے کے افسران کارویہ اچھا ہوگا اور مناسب صفائی ہو گی اسکو انعامات بھی دیے جائیں گے

ویڈیو دیکھیں آر پی او گوجرانوالہ

اپنا تبصرہ بھیجیں