ریلوے اراضی پر لنڈا مارکیٹ کی آڑ میں قابض افراد کے خلاف آپریشن شروع نہ کیا جا سکا۔تفصیلات کے مطابق گوندلانوالہ اورشیرانوالہ باغ پھاٹک کے ارد گرد وسیع رقبہ پر پھیلی ریلوے لائن کے ساتھ سردی کی آمد کے ساتھ ہی غیر قانونی طور پر لنڈا بازار ایک بار پھر قائم ہو گیا ہے اور اس غیر قانونی لنڈا بازار کی آڑ میں لو گوں نے سیکڑوں دکانیں ،پختہ تھڑے ،عارضی سٹال اورٹھیلے سجا کر کاروبار شروع کر رکھا ہے۔
ریلوے حکام کی جانب سے ریلوے لائن کے ادگرد بیس بیس فٹ کے فاصلے پر دونوں اطراف دیوار بھی بنائی گئی ہے لیکن اس کے باجود ریلوے کی جگہ پر لنڈا بازار قائم ہے ۔ ریلوے اراضی پر غیر قانونی طور پر کاروبار کی وجہ سے ریلوے لائن کے ساتھ رقبہ تنگ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے یہاں لوگوں کا بہت زیادہ رش ہو تا ہے ۔جو کہ کسی بھی وقت بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے ۔
Load/Hide Comments