گوجرانوالہ: ضلع بھر میں‌ منی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاون، 23 منی پٹرول پمپ سیل کہاں سیل کئے گئے، تفصیلات جان لیں

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ کی ہدایت پر بغیر این او سی چلنے والے پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈاؤن شرو ع ، وزیر آباد میں 6فلنگ سٹیشن سیل کر دیئے گئے کارروائی اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد صولت حیات وٹو کی سربراہی میں کی گئی ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عتیق الرحمن نے گوجرانوالہ شہر میں 2منی پٹرول پمپ حیدری انڈر پاس روڈ اور نوشہرہ سانسی روڈ سیل کئے
تحصیل کامونکے میں اسسٹنٹ کمشنر ساریہ حیدر نے 17منی پٹرول پمپس سمیت مجموعی طور پر 21غیر قانونی ایجنسیوں اورگیس ریفلنگ شاپس کو سیل اور جرمانے کئے ۔ زائد قیمت پر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر 5فلنگ سٹیشنزاورایل پی جی سلنڈر مہنگے داموں فروخت کرنے پر دکانداروں کو دس ہزار فی کس جرمانہ کیا۔
اے سی وزیر آباد کی طر ف سے سیل کئے گئے پمپس میں سرفراز احمد پی ایس او آئل پمپ گل والہ ، کشمیر پی ایس او پمپ گل والہ، قاسم ایڈ مور پٹرولیم کالیوالی ، رانا مقبول پی ایس او پٹرولیم بینکہ چیمہ ،فاروق گل پی ایس او پمپ کولو والی شامل ہیں ، اسسٹنٹ کمشنر کامونکے ساریہ حیدر نے گورائیہ فلنگ سٹیشن مچھرالہ، الخان پٹرولیم چنڈالی ، الوکیل فلنگ سٹیشن ، غلام دستگیر خاں ولد محمد وکیل خاں پٹرول ایجنسی، المدینہ فلنگ سٹیشن ہر پوکی،محمد بوٹا تیل ایجنسی قیام پور، ساجد حسین گیس ایجنسی قیام پور،محمد عثمان گیس ایجنسی ، دراجکے فلنگ سٹیشن ، کامران پٹرول ایجنسی ، میاں محمد اکرم ہر پوکی ڈیزل ایجنسی ، محمد حفیظ پٹرول و ڈیزل ایجنسی جی ٹی روڈ ، شیخ ندیم پٹرول و ڈیزل ایجنسی ، محمد سلمان ایجنسی اورملک ریاست پٹرول ایجنسی کو سیل کر دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں