راجکوٹ میں کونسلر محمد شوکت اور اس کے دو جوان بیٹوں کا قتل ، تاحال ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ دھلے کے علاقہ راجکوٹ میں ن لیگی کونسلر شوکت علی اور اس کے دو بیٹوں کو معمولی جھگڑے کے بعد ملزمان غضنفر عرف گوگو، حسیب ،فاروق ،بلال عرف بھولو، آفتاب عرف کوڈو ،ستار نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
انسانی حقوق و انصاف کمیشن نے اپنے اجلاس میں سفاک قاتلوں کی فوری گرفتاریوں کیلئے آئی جی پنجاب ، آر پی او گوجرانوالہ سے کاروائی مطالبہ کیا ہے ۔
Load/Hide Comments