گڑ بازار کے دکانداروں کے تحفظات دور کرنے کیلئے اعلیٰ حکام سے بات چیت کی جائیگی، عتیق الرحمٰن، رضوان اسلم بٹ

اسسٹنٹ کمشنر سٹی میاں عتیق الرحمان اور تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر رضوان اسلم بٹ نے گڑ بازار کا دورہ کیا اور دکانداروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اس دوران تاجروں نے بازار میں تجاوزات کے آپریشن اور دیگر مسائل کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا۔
رضوان اسلم بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں گڑ بازار کے دکانداروں کے تحفظات دور کرنے کیلئے اعلیٰ حکام اور انتظامیہ سے بات چیت کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں