کوڑا کرکٹ سے تنگ گوجرانوالہ کے شہریوں کیلئے خوشخبری، اب کوڑے کے نقصانات کی بجائے فائدہ ہوگا، تفصیلات جانیں

گوجرانوالہ کی اہم شاہراہوں اور مختلف مقامات پر کئی کئی فٹ اونچے کوڑے کے ڈھیروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے. جس کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے کوڑا کرکٹ سے بجلی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے. جس سے نہ صرف کوڑا کرکٹ میں کمی آئے گی اور گوجرانوالہ شہراب بجلی میں بھی خود کفیل ہوسکے گا بلکہ کوڑے کی ری سائیکلنگ کے عمل سے فصلوں کیلئے سستی کھاد بھی ممکن ہوسکے گی.
ذرائع کے مطابق شہر بھر سے روزانہ جمع والے ہزارو ں ٹن کوڑا کرکٹ سے بجلی اور کھاد بھی تیار ہو گی ۔ جس کیلئے پنجاب حکومت گوجرانوالہ و دیگر شہروں و اضلاع کی انتظامیہ سے چائنیز کمپنیوں کے مابین معاہدہ کروائیگی جبکہ جاپانی ماہرین بھی جلد گوجرانوالہ آئینگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں