کمسن بچیوں کو گھروں میں ملازم رکھنے پر پابندی کا فیصلہ ،ہدایات جاری،جبری مشقت کروانے والے والدین کیخلاف بھی کاروائی ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں کمسن بچیوں کو گھریلو کام کاج کیلئے بطور نوکر رکھنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے
اس بارے وزارت قانون کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بارے میں ٹھوس قانون سازی کر کے رپورٹ پیش کرے تاکہ اس بارے میں حتمی منظوری دی جا سکے اور خلاف ورزی کے مرتکب لوگوں کو سخت سے سخت سزا دلوائی جا سکے ۔ذرائع کے مطابق بچیوں اور خواتین کی باقاعدہ رجسٹریشن کی جائیگی بلکہ اس سلسلہ میں گھر گھر فارم تقسیم کرنیکی بھی تجویز زیر غور ہے جس میں گھریلو کام کاج کیلئے مستقل طور پر ملازم رکھی گئی بچیوں کے کوائف درج کروانا لازم ہو گا۔
Load/Hide Comments