مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیرغلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت کی سو دن بعد الٹی گنتی شروع ہو جائیگی ایک کروڑنوکریوں اور 50لاکھ گھر دینے کے حکومتی دعوے نقش برآب ثابت ہو رہے ہیں ۔دھاندلی کی پیداوار اناڑی اور ناتجربہ کار حکومت کی بنیاد نہایت کھوکھلی ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری اور دیگر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یوسی چیئرمین عابد بٹ، آصف مغل، دلاور مہر ودیگر بھی موجود تھے سینئر لیگی ر ہنما غلام دستگیر خان نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے پاس نظام حکومت چلانے کی کوئی پلاننگ نہیں ہے حکومت نے اقتدار کے ابتدائی دنوں میں مہنگائی بیروزگاری میں اضافہ کرکے غریب آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی۔ انہوںنے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت شریف خاندان کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے احتساب کے نام پر صرف ن لیگی قیادت کو ہی میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments