وزیر آباد میں دریائے چناب کے پل کے قریب جعفرایکسپریس کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا جبکہ تمام مسافروں کو ٹرین سے باحفاظت نکال لیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے تیس منٹ کے ریسکیو آپریشن کے بعد آگ پر قابوپالیا۔ آگ کے باعث انجن کے ایک حصے کو نقصان پہنچا تاہم بروقت ریسکیو آپریشن کے باعث انجن کے اہم حصوں کو بچا لیا گیا۔ جس کے بعد ٹرین کو روانہ کردیا گیا۔
اس موقع پر ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑکی تاہم مکمل تحقیقات کیلئے انجینئرز پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو مکمل تحقیقات کرے گی۔
Load/Hide Comments