گوجرانوالہ: محکمہ تعلیم کی نااہلی کے باعث گرلز سکول میں جانوروں نے ڈیرے ڈال لئے

سرانوالی میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی عمارت 2سال میں تعمیر نہ ہو سکی ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر بھاگ گیا عمارت مکمل نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں نے کمروں میں بھیڑ بکریوں کے لئے ڈیرے بنا لئے جبکہ متعلقہ سکول میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات لوگوں کے گھروں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جبکہ کچھ نے سکول ہی چھوڑ دیاہے۔ ہیڈ مسٹریس نے بتایا کہ محکمے کو آگاہ کیا ہے لیکن کام دوبارہ شروع نہیں ہو رہا ،والدین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے لوگوں کے گھروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ہماری وزیر اعلیٰ سے اپیل ہے کہ جلد از جلد سکول تعمیر کروایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں