گوجرانوالہ میں اینٹٰی سموگ مہم کے ناکام ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، وجوہات سامنے آگئیں

اینٹی سموگ مہم ناکام، بھٹہ خشت مالکان نے پابندی کی دھجیاں اڑا دیں۔ تفصیل کے مطابق صوبائی حکومت اورمحکمہ ماحولیات نے نومبر اور دسمبر میں ماحولیاتی آلودگی سموگ کی روک تھام کیلئے ضلع گوجرانوالہ کے 130 بھٹوں کو 4نومبر سے 31دسمبر تک بند کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا لیکن پابندی کے باوجود مدوخلیل پپناکھ قلعہ دیدار سنگھ اور نوکھر کے بھٹہ مالکان نے اپنے بھٹے بند نہیں کئے جس کی وجہ سے سموگ میں اضافہ ہو گیا ہے اس بارے بھٹہ مالکان کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کی کسی پابندی کی پرواہ نہیں کرتے اور اپنا کاروبار بند نہیں کریں گے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات احسن وسیم چیمہ نے بتایا کہ صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہونے والے بھٹوں کو چلانے کی اجازت ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں