سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس قومی مسائل کے حل کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے اپوزیشن سے محاذ آرائی کررہی ہے میاں شہباز شریف کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کیا گیا ہے پی ٹی آئی سیاست میں انتقامی کارروائیوں کو پروان چڑھا رہی ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما شیخ حمزہ کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے حاجی عبدالرؤف مغل، لیبر ممبر کارپوریشن ناصر محمود کھوکھر بھی موجود تھے سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنے ارد گرد کرپٹ افراد کو بٹھا رکھا ہے ۔
Load/Hide Comments