پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کو بائیو میٹرک اینڈ فیس سکریننگ سسٹم سے گھوسٹ ملازمین سے نجات ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر و ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے اسداللہ فیض اور چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید نے بائیو میٹرک اینڈ فیس سکریننگ سسٹم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے میں پہلی بار آئی ٹی ٹیکنالوجی کی مدد سے جدید مشینیں نصب کر دی گئی ہیں اور تمام فیلڈ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے تمام زونز کے اندر حاضری کا ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر حاصل کیا جا سکے گا اور اس کی تصدیق بھی خفیہ طریقے سے ہوتی رہے گی۔چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید نے کہا کہ شہر کے باغات اور گرین بیلٹس کو خوبصورت بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments