تھانوں میں رشوت کا بازار گرم ،ایس ایچ اوز صرف کمائی تک محدودہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ میں تھانہ کلچر تبدیل نہ ہو سکا ، تھانوں میں تعینات ایس ایچ او سے محرر تک تمام اہلکار جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں ، ذرائع کا کہنا تھا کہ تھانوں میں مدعی اور ملزمان دونوں طرف سے پولیس پیسے لیتی ہے ، یہ تھانے نہیں بلکہ انصاف دینے کے نام پر دکانیں کھول رکھی ہیں جہاں ہر کوئی اپنی جیب گرم کر رہا ہے۔
تھانہ کا ماہانہ خرچہ ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے تک ہوتا ہے اس لئے پیسے لینا پولیس کی مجبوری ہے دوسری طرف ایس ایچ اوز کے شاہانہ اخراجات اس کا کار خاص یا محرر پورے کرتا ہے ، جبکہ جرائم پیشہ افراد کی جانب سے بھی تھانوں میں منتھلیاں پہنچتی ہیں جس بارے کبھی کسی آفیسر نے نوٹس نہیں لیا ، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کوئی بھی رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی ۔
Load/Hide Comments