گوجرانوالہ: آلودگی خاتمے کیلئے انوائرمنٹل کنٹرول سسٹم لگایا جائے، ملک ظہیر

چیئرمین ون یونٹی فاؤنڈر گروپ چیمبرملک ظہیر الحق نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے فرنس مالکان کو حکومتی اداروں کا ساتھ دینا چاہئے اور انوائرمنٹل کنٹرول سسٹم لگائیں گوجرانوالہ کو آلودگی سے پاک کرکے ہی نئی نسل کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے جبکہ حکومت بھی فیکٹری مالکان کو پریشان کرنے کی بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین انوائرمنٹل سٹینڈنگ کمیٹی چیمبر آف کامرس چوہدری عطاء فرید کی طرف سے سٹیل فرنس اور چیمبر کے عہدیداران کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مہدی بخاری، نائب صدرچیمبر مصطفی شکیل، حاجی محمد شکیل، چوہدری سرور، سجاد ڈار و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں