گوجرانوالہ: شادی کے پانچویں روز لاپتہ ہونے والا دولہا چار ماہ بعد بھی نہ مل سکا، پولیس سراغ لگانے میں ناکام

جلال پور بھٹیاں کے چک بھٹی کا رہائشی 25سالہ عدیل احمد شادی کے 5روز بعد سے ہی لاپتہ ہے جس کا تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا‘عدیل احمد 25جولائی کو جنرل الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے گیا مگر واپس نہیں آیا‘ورثا ء نے تھانہ میں گمشدگی رپورٹ درج کروائی مگر4ماہ گزر گئے پولیس لاپتہ نوجوان کا سراغ لگانے میں بری طرح ناکام ہے
ورثا ء نے چک بھٹی میں ونیکے روڈ پر پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ کے چکر لگا لگاکر تھک گئے ہیں پولیس ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس لاپتہ نوجوان کی بازیابی میں کردار ادا کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں