سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت معیشت کا بیڑہ غرق کرنے پر تلی ہوئی ہے حکمرانوں نے پوری قوم کو مشکل میں ڈال رکھا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فضل ٹاؤن میں سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر ایم پی اے و سٹی صدر حاجی عبدالرؤف مغل، ایم پی اے حاجی وقار احمد چیمہ ودیگر بھی موجود تھے خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ دوران الیکشن عوام سے کئے تمام وعدے پورے کررہے ہیں مخالفین کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا مسلم لیگ ن عوام کی خدمت پر مکمل یقین رکھتی ہے وہ دن دور نہیں جب عوام کو ان کرپٹ و نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا مل جائیگا۔
Load/Hide Comments