گوجرانوالہ کے خوش خواراکوں کیلئے بری خبر، بیمار جانوروں کا گوشت کہاں اور کیسے استعمال ہورہا ہے، اہم انکشافات سامنے آگئے

شادی ہالز،ریسٹورنٹس میں مضر صحت گوشت کا استعمال
ہوٹل مالکان بیمار، لاغر جانور قریبی حویلیوں،گلیوں میں ذبح کرتے ہیں ،ذرائع
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) اینیملز سلاٹرایکٹ کے تحت قصابوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ بکرے ،چھترے ودیگر جانور کو صرف سرکاری سلاٹر ہاؤس میں ذبح کریں جہاں وٹرنری ڈاکٹر جانوروں کی صحت چیک کرتا ہے اور جانور کی کھال وغیرہ اتارنے پر گوشت پر مہر لگا کر صحت مند ہونے کی تصدیق کرتا ہے ۔ گوجرانوالہ ،گجرات، منڈی بہا ئوالدین،حافظ آباد، سیالکوٹ میں واقع سیکڑوں ہوٹلوں ،ریسٹورنٹس اور شادی ہال انتظامیہ سرکاری سلاٹر ہاؤس کی بجائے بیمار، لاغر جانور قریبی حویلیوں،گلیوں میں ذبح کر رہے ہیں ذرائع کے مطابق نجی سلاٹر ہاؤسز میں زیادہ تر گوشت نہ صرف بھیڑ، بکریوں کا استعمال ہوتا ہے بلکہ قریب المرگ جانور بھی ذبح کئے جاتے ہیں،تکہ کباب کی دکانوں پر نوزائیدہ وکم عمرکٹوں کو ذبح کرکے چھوٹے گوشت کے تکہ کباب بنا کر فروخت کئے جا رہے ہیں۔سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں